• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری میں امریکی صحافی کے بچوں سمیت خاندان کے 9 افراد شہید

کراچی(نیوز ڈیسک)شمالی غزہ پر اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے میں امریکی صحافی ابراہیم دحمان کے بچوں سمیت خاندان کے 9افراد شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق بیت بیت لاھیا کے علاقے میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مکان کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے وقت ابراہیم دحمان مصر میں موجود تھے ۔عمارت میں ابراہیم دحمان کے چچا، ان کی بیوی، بیٹی اور دو پوتوں کے علاوہ ان کی پھوپھو، پھوپھا اور دو بچے شہید ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید