اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے اپنی گزشتہ روز کی قیمت کو برقرار رکھا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 225 پر آ گیا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 64 ہزار 958 پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔