کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میںنوجوان نے معاشی پریشانی سے تنگ آکر اور ساتویں جماعت کے طالب علم نے گلے میں پھند الگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی نمبر 4غوث پاک روڈ امام بارگاہ کے قریب واقع ایک گھر میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی،اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پرپہنچ کرلاش جناح اسپتالمنتقل کی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 27سالہ ریحان ولد مختار کے نام سے ہوئی ہے، متوفی نے بے روز گاری اور معاشی پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔