• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی اعلانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی اعلانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور صرف بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف مین سڑکوں اور فلائی اوورز پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ شہر کے اندرونی علاقوں میں سڑکیں اور سیوریج تباہ ہیں اور شہری پیدل چلنے سے بھی قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے منصوبوں کے باوجود عملی کام نظر نہیں آتا اور بدعنوانی کے باعث ترقی فائلوں تک محدود رہ گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید