کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے۔ الیکٹرک نے 2025کو کامیابیوں کا سال قراردیتے ہوئےسسٹین ایبلٹی رپورٹ جاری کر دی ، ادارے کے سی ای او مونس علوی کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ ہم توانائی کے مستقبل کو مستحکم، گرڈز کو جدید، ڈیجیٹل نظام کو فعال اور عوامی و نجی شراکت داریوں کو مستحکم بنارہے ، تفصیلات کےمطابق کراچی الیکٹرک سپلائی نے سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2025 جاری کردی ہے، رپورٹ میں 3.8 ملین سے زائد صارفین اور شراکت داروں کو محفوظ، قابل اعتماد اور قابل استعداد بجلی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مستحکم اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی جانب پیش رفت کو نمایاں کیا گیا ہے ۔رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں اور صارفین کے اعتماد و تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم مل کر پاکستان کے توانائی کے مستقبل کو مستحکم، قابل تجدید انضمام کو تیز، گرڈز کو جدید، ڈیجیٹل نظام کو فعال اور عوامی و نجی شراکت داریوں کو مستحکم بنارہے ہیں ِ تاکہ ایک جامع اور مستحکم توانائی کا مستقبل تشکیل دیا جاسکے۔