• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ سے کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض معاہدے کی اطلاع نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودیہ سے کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض معاہدے کی اطلاع نہیں، سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی ممکنہ دفاعی معاہدے کی تصدیق باضابطہ تکمیل کے بعد کی جائے گی۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان فارن آفس طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط اور کثیر الجہتی نوعیت کا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متعدد دفاعی منصوبے زیرِ غور ہیں تاہم سعودی عرب سے کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض پر کسی حتمی معاہدے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں، سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کے کسی فیصلے کی بھی معلومات نہیں ہیں، فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، کسی بھی ممکنہ دفاعی معاہدے کی تصدیق باضابطہ تکمیل کے بعد کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید