کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نےکمرشل، مائیکرو فنانس بینکوں اورفنٹیک آپریٹرز کوبذریعہ ایجنٹ برانچ لیس بینکنگ کی اجازت دیدی ہے،ایجنٹ انٹر آپریبلٹی نیٹ ورک دور دراز اورغیر محفوظ علاقوں میں ایجنٹ نیٹ ورکس اور آپریشنل اخراجات کو کم کریگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، 14برانچ لیس بینکنگ آپریٹرز کے ذریعے ملک بھر میں7لاکھ56 ہزار780رجسٹرڈ برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس ہیں جبکہ 42کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی19ہزار سےزائد بینک برانچز ہیں۔مائیکرو فنانس بینک کی سی ای او مریم پرویز نے ایجنٹ انٹرآپریبلٹی نیٹ ورک کوپاکستان کے مالیاتی نظام کیلئے گیم چینجرقراردیتے ہوئےکہا ہےکہ بینک برانچ لیس بینکنگ کے ایجنٹوں کے ذریعے اپنے نیٹ ورک تک رسائی کو بہتر بنائیں تاکہ وہ اپنے صارفین کو دور دراز علاقوں میں خدمت کرسکیں۔