اسلام آباد(جنگ نیوز)عسکری بینک اسلامی بینکاری کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔تفصیلات کے مطابق عسکری بینک لمیٹڈ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور جامع اسلامی مالیاتی نظام کے ذریعے مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور شریعت کے مطابق بینکاری کی جانب اپنی منتقلی کو مزید تیز کر رہا ہے۔ عسکری بینک کی تمام برانچز میں اب اسلامی بینکاری کی سہولت موجود ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن 2028 اور وفاقی شرعی عدالت کی ہدایات کے عین مطابق ہے، جو ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے قومی ایجنڈے کے لیے باعث تقویت ہے۔