• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نٹ ویئر اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر شدید ترین بحران سے دوچار

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر چوہدری سلامت علی اور (نارتھ زون) کے سینئر وائس چیئرمین احمد افضل اعوان نے کہا ہے کہ شرح سود کم نہ ہونے اور انرجی ٹیرف و ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے نٹ وئیر اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر شدید ترین بحران سے دوچار ہے۔ وہ پی ایچ ایم اے اراکین کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شرح سود میں خطے میں سب سے زیادہ ہے اسے ایکسپورٹرز کے لئے کم کرکے تین تا چار فیصد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت پورے خطے میں سات سینٹ اور پاکستان میں 14 سینٹ ہے۔ اسی طرح بنگلہ دیش اور ویت نام میں گیس کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں ایک تہائی اور لیبر کی اجرت 50 فیصد کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ رجیم کو دوبارہ بحال کرکے ایکسپورٹرز پر عائد دو فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا جائے کیونکہ موجودہ ٹیکس کٹوتی تقریبا 15 فیصد کے قریب بنتی ہے اور اس کے بعد بھی ایکسپورٹرز کو ٹیکس حکام کی جانب سے ہراسمنٹ یا نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید