• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے لاہور سے لندن کیلئے بھی پرواز چلائے گی، ترجمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے اب لاہور سے لندن بھی پرواز چلائے گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے بتدریج پروازوں میں اضافہ سے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7ہو جائے گی، لاہور سے لندن کیلئے پہلی پروازپی کے 757۔ 30مارچ کو روانہ ہو گی جو لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 پر لینڈ کرے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ کو لاہور سے لندن کیلئے براہ راست پرواز شروع کی جارہی ہے۔ یہ پروازیں پاکستانیوں اور برطانیہ میں مقیم افراد کی دیرینہ خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کی جا رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید