• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبر گ ، فائرنگ سے ایک شخص قتل ، راہگیرزخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ راہگیر کو زخمی کردیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گلبرگ نمبر 1 میں گولڈن شادی ہال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جن کی فائرنگ سے فیاض ولد الماس بعمر 30.31 سال لگ کر جان بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک راہگیر زبیر فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیےہیں۔ پولیس نےبتایاکہ مقتول کا تنازعہ بھی چلا آرہا ہے۔ لواحقین کی جانب سے دعویداری کے بعد باقاعدہ ایف ائی ار درج کی جائے گی۔
پشاور سے مزید