راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرانے/مینوئل اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ یا دوبارہ توثیق کرانے کیلئے عوام کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت یکم جنوری2024سے 31 مارچ 2024تک پرانے اسلحہ لائسنس جو پہلے کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے گئے تھےان کو کمپیوٹرائزڈ کرایا جاسکتا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے نام نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا کام جنوری 2015میں شروع کیا گیا جو31دسمبر2020کو بند کردیاگیا تھالیکن پنجاب آرمز رولز 2017 کے رول 29کے تحت درمیانی مدت کو لائسنس معطل یا منسوخ تصور کیا جائے گا۔