کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیرِصدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ہوا جس میں جماعتی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیاارکان نےسیاسی جماعتوں، علاقائی اتحاد اور سیاسی شخصیات کی جانب سےانتخابات کے حوالے سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں تفصیل پیش کی جس پر اس حوال سے صوبائی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ مولانا عبدالمالک جبکہ ارکان میں حاجی عبدالصادق نورزئی، مولانا محمد اقبال عثمانی ،حاجی عبدالرزاق لانگو اور حاجی سید قاسم شاہ شامل ہوں گے اجلاس میں تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ وہ 13 دسمبر تک اپنے ضلع کی نشستوں کےناموں کی تجاویز صوبائی جماعت کو بھیج دیں تمام اضلاع مرکزی فیصلے کی روشنی میں انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے دعوتی مہم کو وسعت دیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 16 صبح 11 بجے صوبائی رابطہ مرکز میں ہوگا۔