کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز بلوچستان کے رہنماؤں محمد رمضان اچکزئی، محمد یوسف کاکڑ، محمد رفیق لہڑی، عبدالحئی، عبدالعلی کاکڑ، عبدالباقی لہڑی، محمد یار علیزئی، سید آغا محمد اور دیگر نے ا کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہیں جلد سے جلد ادا کی جائیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پسنی فش ہاربر کے سینکڑوں ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہےفیڈریشن پسنی فش ہاربر کے ملازمین کی مطالبات کے حق میں احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر آمدنی کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن حکومت کے بعض کارندے اسے ناکام بنا کر فش ہاربر کو نقصان میں دھکیل رہےہیں ، انہوں نے گورنر بلوچستان، نگراں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوںکا فوری نوٹس لیں اور گوادر پورٹ سے متعلق مثبت فیصلے کریں۔