• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کر کے فیملی کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھوکھرآپار کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کر کے فیملی کوہراساں کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کھوکھراپار انڈس مہران سوسائٹی میں فیملی نے آن لائن کار بلوائی تو گلی سے گزرتی موٹرسائیکل کار سے ٹکرا گئی،موٹرسائیکل سوار شخص نے شور شرابے کے بعد اسلحے سے لیس لوگ بلوا لیئے۔مسلح افراد نے سوسائٹی میں خوف و حراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ کی اور موٹرسائیکل سوار اور دیگر مسلحہ ملزمان نے خاتون اور فیملی کو بھی ہراساں کیا۔ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو کھوکھرآپار پولیس نے بروقت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت احسان، رضوان، حسین اور ذیشان کے نام سے ہوائی۔گرفتار ملزمان سے لائسنس یافتہ اسلحہ دو نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیئے گئے۔پولیس کے مطابق اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے لیئے محکمہ داخلہ کو خط بھی لکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کھوکھرآپار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید