کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن پر فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ اور جرمن قونصل خانے کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس میں ایم کیو ایم وفد کی شرکت، ایم کیو ایم کی نمائندگی رابطہ کمیٹی کے رکن طحہ احمد اور مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کے جوائنٹ انچارج مشتاق ایاز نے کی، اس موقع پر پارٹی منشور پر روشنی ڈالتے ہوئے طحہ احمد نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے بغیر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ناممکن ہے، لینڈ ریفارمز اور جاگیرداروں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ سے ہمارے ہاری اور کسان آزاد ہو سکیں گے اور انکے حقوق کا تحفظ ہوگا، ایم کیو ایم ایسے ایوان کا خواب دیکھتی ہے جہاں ہاری کی نمائندگی ہاری اور مزدور کی نمائندگی مزدور کرے، وڈیروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے کسانوں اور مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری جماعت مزدوروں کے حقوق کیلئے کوشاں اور ورکرز کی ایوانوں میں نمائندگی یقینی بناتی ہے۔