کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے مشہور ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق نے اتوار کی شب کراچی میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔وہ اب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں سلمان بٹ کی جگہ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے۔اسد شفیق کی قیادت میں اتوار کو کراچی وائٹس نے قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ جیتا۔قومی ٹی ٹونٹی کپکا فائنل اسد شفیق کا آخری میچ تھا میچ کے بعد ساتھی کرکٹرز نے اسد شفیق کو گارڈ آف اونر پیش کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے37سالہ اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042جبکہ 162لسٹ اے میچز میں 5784رنز بنائے مجموعی ٹی ٹوینی میچز میں اسد نے 127میچز کھیل کر 2698رنز اسکور کئے اسد شفیق نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اسد نے 77ٹیسٹ، 60ایک روزہ انٹر نیشنل اور 10ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے۔وہ تین سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے اب کرکٹ سے وابستہ دیگر شعبوں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔