• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کیلئے مرنا پڑے گا‘ فواد

راولپنڈی(این این آئی)کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے لگتا ہے سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کیلئے مرنا پڑے گا ‘ انتظار کر رہے ہیں کہ ہم کب مرتے ہیں اور کیس لگتا ہے‘ تمام جھوٹے کیسز بھگت رہا ہوں‘ ایک ختم ہوتا ہے تودوسرا بن جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی سول جج راولپنڈی نے فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا اور انہیں (آج) پیر کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید