اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کے تناظر میں حکومت نے سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔کانفرنس میں افغانستان، غزہ اور یوکرین تنازعات سمیت خارجہ پالیسی سے متعلقہ امور پر مشاورت ہوگی ، دنیا کے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنرز کی کانفرنس نئے سال کے آغاز پر جنوری میں اسلام آباد میں ہوگی یہ فیصلہ وفاقی حکومت نے بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات و واقعات کے تناظر میں خارجہ پالیسی کے خدوخال کا جائزہ لینے اور نظرثانی کرنے کیلئے کیا ہے۔