لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس سے بریت کے فیصلے پر کہا ہے کہ آج واضح ہو گیا ہے اور باطل سلاخوں کے پیچھے قید ہو گیا ہے ،مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے، کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں، بھارت جتنے چاہے ناٹک کرے، جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں کو غلام بنانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔