پیرس (رضا چوہدری ) انڈین سپریم کورٹ ،مودی کورٹ بن چکی ہے ،افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے برادر مسلم ممالک مودی کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام ہنگامی پریس کانفرنس میں صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاہد ہاشمی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس خلاف انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم پورے یورپ میں احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔بھارتی سپریم کورٹ نے 5اگست 2019کے بھارتی فیصلے کو درست قرار دے کر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔کشمیریوں کی منفرد حیثیت کا حق بھی چھین کر بڑا ظلم کیا ۔مودی سرکا ر نے اپنی منافقانہ پالیسی کے ذریعے سپریم کورٹ کو بھی صحیح فیصلہ کرنے سے روکا ہے۔ ہم انڈین سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے مکمل بے نقاب ہو چکا ہے ۔احتجاجی پریس کانفرنس میں چوہدری شاہین اختر ، چوہدری خلیل احمد ،چوہدری تنویر علی، پرویز چوہدری ، مبارک جدون ،صفدر ہاشمی ،چوہدری افضال احمد، چوہدری نوید احمد، راجہ طاہر، حافظ معظم ،قاری فاروق احمد فاروقی اور دیگر نے شرکت کی اورمطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی آگے آئے اور کشمیر کا مسلہ حل کرائیں ۔