• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کا مسئلہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارتشویش

انقرہ(این این آئی)ترکیہ نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 2ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنیکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید