• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل موبائل فون جعلی سرف بنانے والی مشین اوربھاری مقدار میں چرس قبضہ میں لے لی، پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی سر براہی میں شالکوٹ پولیس نےموبائل چھیننے والے ملزم محمد سلیم اور عصمت اللہ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا دوسری کارروائی میں منشیات فروش سلیم کے قبضے سے 15سو گرام چرس برآمد کر لی ، پولیس تھانہ شہید ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کے عملے نے کارروائی کر تے ہوئے منشیا ت فروش نجیب اللہ کے قبضے سے 1کلو 60گرام چر س جبکہ دوسری کارروائی میں موبائل چوری میں ملوث ملزمان خان محمد اور خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موبائل برآمد کر لیا اور ایک اور کارروائی میں نشے کے عادی 4افراد کو حراست میں لے کر علاج معالجے کے لئے انسانیت بچاؤ سینٹر میں منتقل کر دیاگیا اسی طرح پشتون آبادکے ڈی ایس پی سلیم شاہوانی ایس ایچ او ملک محمد حمید نے کارروائی کر تے ہوئے جعلی سرف بنانے والی مشین قبضے میں لے کر ملزم نور گل خان کو ایک اور کارروائی میں نامزد ملزم عثمان کو حراست میں لیا جبکہ چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
کوئٹہ سے مزید