کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مشاورت کے بعد بلوچستان اسمبلی کے قواعد انضابط کار 1974 کے قاعدہ 21 کے تحت تیسرے پارلیمانی سال کے اجلاسوں کا عبوری کیلنڈر جاری کر دیا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تیسرے پارلیمانی سال کے دوران مجموعی طور پر 100 دن اجلاس منعقد کیے جائیں گے شیڈول کے مطابق20 واں اجلاس 7 اپریل تا 16 اپریل ، 21واں اجلاس 5 مئی تا 14 مئی ہوگا جبکہ 22 واں اجلاس جون 2026 میں بجٹ سیشن کے طور پر ہوگا۔23 واں اجلاس 14 جولائی تا 23 جولائی ،24 واں اجلاس 11 اگست تا 20 اگست، 25واں اجلاس یکم ستمبر تا 10 ستمبر، 26واں اجلاس 6 اکتوبر تا 15 اکتوبر،27 واں اجلاس 10 نومبر تا 19 نومبر ,28 واں اجلاس 8 دسمبر تا 17 دسمبر ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق 18 دسمبر 2026 سے 15 فروری 2027 تک سرمائی تعطیلات تجویز کی گئی ہیں جبکہ 29 واں اجلاس 16 فروری تا 25 فروری 2027 منعقد ہوگا ۔