اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید نے سپریم کورٹ کے کئی سوالوں کے تسلی بخش جواب دے کر مطمئن کیااور عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے معطلی کے حکم کے بعد ای سی پی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوئے تھے جو روٹین کا معاملہ ہے.
سیکرٹری عمر حمید کے موقف کو عدالت نے قبول کیا، فاضل چیف جسٹس نے فیصلے کے اختتام پر جب کہا کہ اجازت دیں تو میں چھٹی پر چلا جاؤں تو عمر حمید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔