کراچی (اسٹاف رپورٹر) علی حمزہ اور ذوالفقار عبدالقادر نے سندھ کپ اسنوکر کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ بلیک اسنوکرکلب گزری میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں علی حمزہ نے عبدالستار کو جبکہ ذوالفقار عبدالقادر نے ایم فیضان کو شکست دی۔