• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ کی تیاری شروع، شیڈول چند روز میں جاری ہونے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ کرکٹ متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلنے جانےکے مثبت اشارے مل رہے ہیں ۔ روایتی حریف پاکستان بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ میں کم از کم دو اور اگر دو نوں ٹیمیں فائنل میں کوالی فائی کرتی ہیں تو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک دن پہلے ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ سے شیڈول فائنل کرنے کے لئے کہا تھا۔ براڈ کاسٹرز اور اسپانسرز ٹی 20 فارمیٹ میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل چند روز میں باضابطہ شیڈول جاری کرے گی۔ممکنہ طور پرپاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، دونوں ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچیں تو دوسرا میچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے۔

اسپورٹس سے مزید