کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے غیر قانونی بل بورڈز لگانے کے خلاف فریقین کو اپنے اپنے دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کس طریقہ کار کے مطابق یہ بورڈز لگانے کی اجازت دی ہے۔ کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ ہم حکومت سے منظور شدہ انجینئرز سے سروے کرواتے ہیں ۔ جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل بینچ کے روبرو کراچی رجسٹری میں غیر قانونی بل بورڈز لگانے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی میں جو بھی بورڈ لگے ہوئے ہیں، وہ غیر قانونی لگے ہوئے ہیں۔