• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تجاوزات ختم نہیں کر سکتی، آدھا کراچی تو گوٹھ بنا دیا ہے، سپریم کورٹ

کراچی(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس تجاوزات ختم نہیں کرا سکتی، آدھا کراچی تو گوٹھ بنا دیا ہے،عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،عدالت نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو متبادل گھر دینے سے متعلق درخواست پر 15دن میں حکام کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے متبادل گھر دینے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ متاثرین کے 491چیکس باقی ہیں وہ بھی دے دیے جائیں گے۔ عدالت نے بقیہ متاثرین کو چیکس دینے کی ہر ممکنہ کوشش کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو کابینہ کی منظوری کے لیے مہلت دیتے ہوئے 15دن میں حکام کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
اہم خبریں سے مزید