• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس رپورٹ ہیں سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، نگراں وزیراعظم

کراچی (ٹی و ی رپورٹ) نگراں وزیراعظم ، انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں کہ سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی امیدوار میدان میں ہوں گے اور ووٹر انہیں سپورٹ بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی کی ایک لہر کا سامنا ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کریں۔کچھ لوگ روپوش ہوتے ہیں اور پھر منظر عام پر سیاسی پوزیشن لیتے ہیں یہ ان کاسیاسی کردار ہے۔جو لوگ روپوش ہوتے ہیں انہیں بتانا چاہئے کہ وہ کہاں تھے۔بلوچستان سے چلے قافلے کے لئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کوئی تشدد نہ ہو۔

اہم خبریں سے مزید