پشاور (لیڈی رپورٹر)سول سوسائٹی تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ویپ اور ای سگریٹ کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی جائے پشاور پریس کلب میں سماجی تنظیم بلو وینز اور تمباکو کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے سماجی تنظیموں کے اتحاد کے نمائندوں بلیو وینز کے پروگرام مینجر قمر نسیم،صوبائی ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شہباز اور معروف ماہر امراض سینہ ڈاکٹر احتشام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک سے استدا کی ہے کہ مختلف ذائقوں کے حامل ویپ پر پابندی عائد کر دی جائے۔ مقررین نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کی صحت اور ان کے بہترین مفاد کی خاطر ویب پر فوری پابندی عائد کریں اور اس حوالے سے قانون سازی ترتیب دی جائے۔