• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف باہر نکلیں گے تو مقبولیت کا پتہ چل جائیگا،جاوید لطیف

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والے کیپٹل ہل پر حملے کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا مل سکتی ہے تو پاکستان میں 9مئی کو ریاست ، قومی سلامتی کے اداروں کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروںپر حملے کے منصوبہ سازوں کو کیوں سزا نہیں دی جا سکتی ، پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کے بعد نواز شریف نکلیں گے تو پاکستان بھر میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ مقبولیت کس کو کہتے ہیں، پھر قبولیت والے ٹھٹھر کر رہ جائیں گے ، اپنے منہ میں انگلیاں دبا لیں گے ۔ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسے مواقع ملنے چاہئیں لیکن 2018کا ری پلے نہیں ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتیں پنجاب میں یہ توقع نہ رکھیں کہ ہم کسی سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کریں گے ، لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے لیکن جو آئین و قانون توڑنے کے مقدمات کی زد میں ہیں، جنہوں نے کرپشن کی، کیا انہیں ٹرائل ہوئے بغیر چھوڑ دیا جائے۔ 
لاہور سے مزید