لاہور (کورٹ رپورٹر،نیوز رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عمران عابد نےپنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار جنوری تک توسیع کردی، پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش نہ کیا گیا،جیل حکام نے پرویز الٰہی کا وارنٹ عدالت میں پیش کیا،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔