• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اور مونس الٰہی کی شوگر ملز کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

لاہور(نیوزرپورٹر)چوہدری فیملی کی شوگر ملز کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ایف بی آر کا ٹیکس چوری پر شوگر ملز کے لاہور آفس پر چھاپہ، الیکٹرانک ڈیوائسز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری پر چوہدری شوگر ملز کی آر وائے کے شوگر ملز کے لاہور آفس پر چھاپہ مارا اور شوگر ملز کی الیکٹرانک ڈیوائسز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آر وائے کے شوگر ملز پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، الزام ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کا خاندان ذخیرہ اندوزی کر کے ملک اور قوم کے مفادات سے کھیل کر پیسہ بنا رہا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید