پیرس (نیوز ڈیسک) بھارت سے براستہ دبئی فرانس پہنچنے والے طیارے کو ائرپورٹ پر روک لیا گیا، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی سے وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ائرپورٹ پر روک کر2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ ایندھن بھروانے کیلئے فرانس کے ائرپورٹ پر اترا تھا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ائرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں300 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں بھارتی سفارت خانے نے طیارہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے۔