• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کاکڑ ریکارڈ ہولڈر بن گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کا کڑ ریکارڈ ہولڈر بن گئے، انوار الحق کاکڑ نے14اگست کو حلف اٹھایا، 131دن مکمل ،نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہینگے ،ان سے پہلے میاں سومر و 16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک130 دن نگران وزیراعظم رہے،سرکاری دستاویزات کے مطابق انوارالحق کاکڑنےبطور آٹھویں نگران وزیراعظم 14اگست 2023کوحلف اٹھایاتھا اور اسی ہی روز ان کی بطور نگران وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا- جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک 79 روز یکم جون2018 سے18اگست2018 تک 79دن نگران وزیر اعظم رہے۔جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو 71 روز 25مارچ2013 سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے-محمد میاں سومرو 130روز16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے-اسی طرح معراج خالد 104 روز 5نومبر 1996سے 16فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے -معین قریشی 92روز18جولائی1993 سے18اکتوبر1993تک بطور نگران وزیراعظم تھے-بلخ شیر مزاری اب تک سب سے کم عرصے 38 روز کیلئے 18اپریل1993 سے26 مئی1993 تک نگران وزیراعظم تھے جبکہ غلام مصطفی جتوئی 91 روز 6اگست 1990سے5نومبر1990تک نگران وزیراعظم تھے۔

اہم خبریں سے مزید