اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) مصدقع ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو این اے 128سےالیکشن لڑنے کی تجویز پر متضاد آراء آنے کے بعد فیصلہ تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو اب این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کیلئے یہ جواز پیش کیا جارہا ہے کہ این اے128پارٹی کیلئے کبھی سودمند نہیں رہا، بلاول بھٹوکا این اےایک سوستائیس لاہورسےقومی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کاامکان ہے، کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ افسرکوجمع کرائےجاسکتےہیں۔