اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطا بق تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہوچکا ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہونے کے بعد ترجیحی لسٹ روک دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔