کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو پہلے مرحلے میں 90ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنا شروع کردئیے۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے چیف سیکرٹریسندھ کونوٹ ارسال کردیا، سمری کے مطابق ہر متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے دو چیک دئیے جائینگے، ہر چیک 90ہزار روپے کا ہے تاکہ وہ اس رقم سے اسی اسکوائر یارڈ پلاٹ پر گھر تعمیر کرسکیں۔ڈی سی ضلع جنوبی کو گجر، محمودآباد اور اورنگی نالہ کے 6ہزار 932 متاثرین کوچیک تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔