• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) الیکشن کمیشن کے حکم پر وزیر اعظم کے مشیر بر ائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ا حد چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ سید عزیز الدین کا کا خیل نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ احد چیمہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی مشیر رہے ہیں لہٰذا انہیں نگران کابینہ میں شامل کرنا درست نہیں، الیکشن کمیشن نے اس اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ احد چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا ئے۔ گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے صدر عارف علوی کو ایڈ وائس بھیجی کہ الیکشن کمیشن نے 19دسمبر کو یہ حکم سنایا کہ احد چیمہ کو وزیر اعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹایا جا ئےاور کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی جا ئے کہ احدچیمہ کو ہٹانے کا نو ٹیفکیشن جا ری کرے۔
اہم خبریں سے مزید