بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی 58 ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں اپنی بھانجی آیت کے ساتھ سالگرہ منائی اور انہیں کیک بھی کھلایا۔
سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں اہلخانہ کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے شرکت کی۔
بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمک بھی اس تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بعدازاں سلمان خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جنہوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
اداکار بوبی دیول نے بھی سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
علاوہ ازیں سلمان خان کو سوشل میڈیا پر بھی دیگر اداکار اور ان کے مداح سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔