جھنگ،شاہ جیونہ،لاہور (نمائندہ جنگ/نامہ نگار،خصوصی نمائندہ ) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی جھنگ آمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات باضابطہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے - جھنگ کے علاقے شاہ جیونا میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں جھنگ اور چنیوٹ کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے ۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ مخدوم فیصل صالح حیات کی شمولیت سے ن لیگ اور نواز شریف کی قیادت کو تقویت ملے گی۔عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔