اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آج سپریم کورٹ میں کسی مقدمہ کی سماعت نہیں ہوگی، دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کی بناء پر سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلامآباد کی حد تک آج سماعت کے لئے مقرر کئے گئے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔