وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) چیئرمین ہیکنی کیرج سردار شجاعت مختص علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع کوٹلی نکیال سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ میں قاری محمد بشیر نقشبندی نے ادا کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین نارتھ وٹفورڈ قبرستان میں کی گئی ۔ شدید بارش کے باوجود کمیونٹی کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ مرحوم انتہائی ملنسار، بااخلاق،نمازی، سماجی شخصیت تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں قاری خلیل احمد حقانی، کونسلر سردار آصف خان، کونسلر سردار شفیق خان، عباس بٹ، عاصم مرزا، حمید بٹ، سابق کونسلر چوہدری رشید، عصمت اللہ چوہدری، نواز مجید کشمیر ی، حاجی محمد یعقوب، چوہدری محمد منیر، امجد امین بوبی، حاجی منیرودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسی طرح وٹفورڈ کمیونٹی رہنماء چوہدری محمد اعظم خان کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ میں قاری محمد بشیر نقشبندی نے پڑھائی ۔