• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کے جہاز پر حملہ کرنے والے حوثیوں پر امریکا ہیلی کاپٹر کی فائرنگ، 10جنگجو جاں بحق

 
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کی کشتیوں نے ڈینش (ڈنمارک) کمپنی کے جہاز پر حملہ کیا ہے۔ 

امریکی سینٹ کوم (سینٹرل کمانڈ) کے مطابق جہاز کی مدد کے لیے آنے والے امریکی ہیلی کاپٹر پر حوثیوں نے فائرنگ کی۔ 

امریکی ہیلی کاپٹر کی جوابی فائرنگ سے حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں، امریکی سینٹ کوم کے مطابق فائرنگ سے حوثی کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہوگیا۔ 

امریکی سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی۔

امریکی سینٹ کوم نے کہا کہ بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا جہازوں پر یہ 23واں حملہ ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک کی کمپنی کا جہاز سنگاپور سے مصر کی بندرگاہ جا رہا تھا۔ 

ادھر یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کی کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔ 

یمنی حکام کے مطابق امریکی حملے سے 10 حوثی جنگجو جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید