• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات کا قانون کالعدم: نیتن یاہو حکومت کیلئے دھچکا

کراچی ( جنگ نیوز)اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کا وہ قانون کالعدم قراردے دیا ہے جو بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے منظور کیا تھا اور جس کے نتیجے میں ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ اس عدالتی فیصلے کونیتن یاہو کی انتہاپسند حکومت کےلیے دھچکاقرار دیاجارہا ہے۔ یہ قانون ملک پر غالب مذہبی اوردائیں بازو کے انتہاپسندوں نے منظور کرایا تھا اور اس نے صیہونی ملک کے اندر گہری دراڑ پیدا کر دی تھی مزید برآں چند حلقے اسے جمہوری اصولوں سے انحراف قرار دے رہے تھے۔ پیر کو آنے والا عدالت کا یہ فیصلہ انتہاپسند حکومت کی ہم آہنگی کو مزید امتحان میں مبتلا کریگا جو پہلے ہی غزہ پر جنگ کے حوالے سے دباؤ میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید