• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ صداقت کا استعارہ تھے، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمدعمر توحیدی نےکہا ہے کہ خلیفہ اوّل،امام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ صداقت کا استعارہ اور عجز و انکسار کا پیکر مجسم تھے۔آپؓ کی حیات طیبہ کاہر،ہرلمحہ محبت رسول اور اطاعت رسول ﷺسے پُر تھا،ان کی زبان وہی الفاظ بولتی جو لسان رسالت مآب ﷺسے ادا ہوتے،آپؓ نے اپنے دو سالہ دور خلافت میں بحیثیت حکمران انسانیت کی خدمت اور رعایا پروری کے وہ چراغ روشن کئے جوصبح قیامت تک ہر حکمران کیلئے مشعل راہ ہیں،عصر حاضر میں بھی انہی کی طرح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔بائیس جمادی الثانی یوم وفات امام صدیق اکبر ؓ کی مناسبت سے بیان میں عمر توحیدی نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے 43سال نبوت کی ہم نشینی اور پاسبانی کی، ہر لحظہ جمال نبوت کا مشاہدہ کرتے رہے،وہ کل غار میں بھی اپنے آقا کےساتھ تھے اور آج مزار میں بھی آقا کے قریب ہیں،آپؓ کے متعلق آپﷺ نے فرمایامیں نے تمام لوگوں کے احسانوں کا بدلہ دے دیا لیکن ابوبکرؓکے احسانوں کا بدلہ میرارب دے گا۔حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ نے آپؓ کو رفیق رسول اور خلیفہ رسول تسلیم کرتے ہوئے آپؓ کی بیعت کی اور ہر بات میں آپؓ کی اقتدا کرتے رہے۔چیئرمین پاسبان صحابہ برطانیہ نے پاکستان کے مقتدرحلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ 22جمادی الثانی کو یوم وفات صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کی نسبت سے سرکاری تعطیل کا اعلان کر کے ملک بھر میں مجالس اور سیمینارز کر کے نئی نسل کو آپؓ کی خدمات و تعلیمات سے روشناس کرایا جائے تاکہ نونہالان قوم کا ہر فرد اپنے دل و دماغ کو اس روشن چراغ سے منور کر سکے۔

یورپ سے سے مزید