• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردین خان نے والد فیروز خان سے متعلق زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل دیدیا

بالی ووڈ اداکار فردین خان نے اپنے والد فیروز خان سے متعلق زینت امان کی پوسٹ پر ردعمل دے دیا۔

زینت امان نے 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم قربانی سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ فلم کے ہدایت کار اور اداکار فیروز خان نے دیر سے آنے پر میرا معاوضہ کاٹ لیا تھا۔

فلم قربانی میں ونود کھنہ، زینت امان، امجد خان ،فیروز خان، امریش پوری اور قادر خان نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

نامور اداکار فیروز خان کے صاحبزادے فردین خان نے زینت امان کے اپنے والد سے متعلق کیے گئے انکشاف پر ردعمل دیا۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ زینت امان آنٹی تسلی رکھیں، انہوں نے تو خاندان بھی نہیں بخشا، ہمیں بھی صرف 25 فیصد کا فیملی ڈسکاؤنٹ ملا ہے۔

فردین خان نے پوسٹ میں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کے ساتھ مزید لکھا کہ خان صاحب نے آپ کی پوسٹ کو پسند کیا ہوگا اور وہ زور سے ہنسے ہوں گے۔

لیجنڈ اداکار کے بیٹے کی پوسٹ پر زینت امان نے جامنی رنگ کے دل کی ایموجی لگائی۔

اس سے قبل اپنی طویل پوسٹ میں زینت امان نے اپنے کیریئر کے دور عروج کا ذکر کیا اور کہا کہ فیروز خان نے مجھ سے رابطہ کیا اور فلم میں کردار کی پیشکش کی۔

انہوں نے فلم کےلیے جو کردار مجھے آفر کیا وہ مرکزی نہیں بلکہ ثانوی نوعیت کا تھا، جس پر میں نے شائستگی سے انکار کردیا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس پر فیروز خان کافی ناراض ہوئے،پھر کافی عرصے بعد انہوں نے فون کیا مجھے لیڈر رول آفر کیا،یوں میں فلم قربانی میں کاسٹ ہوگئی۔

زینت امان نے یہ بھی کہا کہ میں کافی محنتی اور وقت کی پابند تھی لیکن ایک مرتبہ کسی پارٹی میں چلی گئی اور دوسرے دن سیٹ پر تاخیر سے پہچی تو فیروز خان کیمرے کے پیچھے کافی غصے میں نظر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کہ میں کوئی وجہ بتاتی انہوں نے سختی سے کہا کہ بیگم آپ لیٹ ہیں، جس کا آپ کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

زنیت امان نے مزید کہا کہ فیروز خان نے اس معاملے پر مزید کوئی بحث یا ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی بلکہ میرے معاوضے میں ایک گھنٹے کی کٹوتی کردی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید