لندن (پی اے) وینڈز ورتھ میں ایک ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی لندن میں ہونے والے حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے بعد گرفتار ہونے والے نوجوان کی عمر 22 سال ہے۔ پولیس کو 3 جنوری کو جی ایم ٹی 01:30 بجے گیراٹ لین وینڈز ورتھ میں ایک موٹر سائیکل اور ہونڈا سوک کے درمیان ٹکر ہونے کی اطلاع پر بلایا گیا تھا۔ میٹ پولیس نے بتایا کہ ایک 25 سالہ خاتون، جو موٹر سائیکل پر سوار تھی، شدید زخمی ہو گئی۔ مغربی لندن کے اسپتال لے جانے سے پہلے میڈیکس نے اس کا جائے وقوعہ پر علاج کیا، جہاں وہ 4 جنوری کو انتقال کر گئیں۔ موٹرسائیکل پر سوار چالیس سالہ شخص کو بھی ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں۔ ہونڈا سِوک کے 22 سالہ ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا، وہ خود بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اسے مغربی لندن کے پولیس سٹیشن لے جایا گیا اور مزید پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔