تھمپو (اے ایف پی)مقامی میڈیا نے گزشتہ روز ہر حلقے کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر بتایا کہ بھوٹان کے سابق وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کی پارٹی نے پارلیمان میں تقریباً دو تہائی نشستوں کے ساتھ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔بھوٹانی اخبار نے رپورٹ کیا کہ ٹوبگے کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے2024کے قومی اسمبلی کے عام انتخابات میں 30نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ بھوٹان ٹینڈرل پارٹی (بی ٹی پی) نے بقیہ 17 نشستیں حاصل کیں۔انتخابات سے قبل شائع ہونے والے ایک سرکاری ٹائم ٹیبل کے مطابق، الیکشن کمیشن کی جانب سےنتائج کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئی، آج حتمی نتائج جاری ہونے کی امید ہے۔انتخابات پر بھوٹان کے سنگین اقتصادی چیلنجز چھائے رہے، جس نے ترقی پر مجموعی قومی خوشی کو ترجیح دینے کی ہمالیائی بادشاہی کی دیرینہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔دونوں جماعتیں ایک ایسی حکومت کے آئینی فلسفے کے لیے پرعزم ہیں جو ملک کی کامیابی کو عوام کی خوشی اور بہبود سے ناپتی ہے۔شیرنگ ٹوبگے کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کی امید ہے۔